ایک اہم خبر: ائر وائس مارشل (ریٹائرڈ) شہزاد چودھری سینئر صحافی ہو گئے


نجی ٹیلی ویژن چینل جیو کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ۔۔۔ سینئر صحافی شہزاد چوہدری نے جیو نیوز اور دی نیوز چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ کو کامیاب بنانے کے علاوہ چینل کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ ہم ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم دوبارہ ان کے ساتھ کام کریں گے۔

صحافتی حلقوں نے سوال کیا ہے کہ شہزاد چودھری کس زاویے سے سینئر صحافی ہو گئے؟ وہ پاکستان ایر فورس کے ریٹائرڈ ائر وائس مارشل ہیں۔ 2006ء میں فضائیہ سے ریٹائر ہو نے کے بعد سری لنکا میں پاکستانی سفیر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ائر وائس مارشل (ریٹائرڈ) شہزاد چودھری قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں تدریس کے علاوہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بھی لیکچر دیتے رہے ہیں۔ انہیں 2013 میں دفاعی تجزیہ کار کے طور پر ٹیلی ویژن اسکرین پر متعارف کروایا گیا تاہم بعد ازاں انہوں نے ملکی سیاسی امور کا تجزیہ بھی شروع کر دیا۔ انہیں جمہوری قوتوں کے مقابلے میں ہیئت مقتدرہ کی نمائندہ آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ائر وائس مارشل (ریٹائرڈ) شہزاد چودھری کے سینئر صحافی ہونے کا انکشاف بہرحال ایک خبر کی حیثیت رکھتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).