سپائڈر مین کے بانی مصنف سٹین لی وفات پاگئے


سٹین لی کی بیوی جوئین 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔

سٹین لی کی بیوی جوئین 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔

معروف امریکی مصنف اور مارول کامکس کے شریک بانی سٹین لی 95 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

سٹین لی اور جیک کربی نے 1961 میں کمپنی مارول کامکس بنائی تھی اور انھوں نے فینٹیسٹک فور نامی سیریز سے آغاز کیا تھا۔ بعد میں ان کے کامکس سپائڈر مین اور دی انکریڈیبل ہلک انتہائی مقبول ہوئے۔

سٹین لی کی بیوی جوئین 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی عمر بھی 95 برس تھی۔ سٹین لی کے سوگواران میں ان کی بیٹی جے سی لی شامل ہیں۔

جریدے ٹی ایم زی سے بات کرتے ہوئے جے سی لی نے کہا کہ ’میرے والد دنیا کے مہذب ترین مرد تھے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp