کینیڈا نے جمال خاشقجی کے قتل کی ’ریکارڈنگ‘ سنی ہے: وزیراعظم ٹروڈو


گذشتہ سنیچر کو ترکی نے کہا تھا کہ اس نے یہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو مہیا کی ہیں۔

گذشتہ سنیچر کو ترکی نے کہا تھا کہ اس نے یہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو مہیا کی ہیں۔

کینیڈیا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کے حکام نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ سنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ترکی نے اس حوالے سے کینیڈا کو مکمل طور پر معلومات دی ہیں۔‘

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پہلے مغربی رہنما ہیں جنھوں نے اس مبینہ ریکارڈنگ کو اپنے ملک کے حکام کے سننے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کون ہیں؟

سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول سے لاپتہ

جمال خاشقجی کا ’قتل‘ اور علاقائی سیاست

یاد رہے کہ گذشتہ سنیچر کو ترکی نے کہا تھا کہ اس نے یہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو مہیا کی ہیں۔ تاہم امریکی حکام نے اب تک یہ واضح نہیں کیا کہ انھیں یہ ریکارڈنگ دی گئی ہے یا نہیں۔

جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے تسلیم کیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو قونصلیٹ میں قتل کیا گیا ہے لیکن سعودی عرب یہ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے کہ ان کے قتل میں شاہی خاندان کا کوئی فرد ملوث ہے۔

خاشقجی سعودی حکمرانوں کے بڑے ناقدین میں سے تھے جنھیں استنبول میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں قتل کیا گیا۔

سعودی عرب نے ان خبروں کی بھی تردید کی ہے جن میں کہا گیا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کسی امریکہ اہلکار کو بتایا تھا کہ جمال خاشقجی خطرناک اسلامی شدت پسند تھے۔

وزیرِاعظم ٹروڈو نے اس بات کا واضح جواب نہیں دیا کہ اس پیش رفت سے سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات پر کیا اثر پڑے گا۔

وزیرِاعظم ٹروڈو نے اس بات کا واضح جواب نہیں دیا کہ اس پیش رفت سے سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات پر کیا اثر پڑے گا۔

وزیرِاعظم ٹروڈو نے یہ اعلان پیرس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ انھوں نے ذاتی طور پر یہ ریکارڈنگ نہیں سنی تاہم کینیڈا کی انٹیلیجنس ایجنسی کے چند حکام نے یہ سنی ہے۔

کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس (سی ایس آئی ایس) کے ترجمان نے بھی بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایس آئی ایس اس قتل کی تفتیش کے سلسلے میں ترکی گئے تھے اور انھوں نے وہاں پر یہ ریکارڈنگ سنی تھی۔

وزیرِاعظم ٹروڈو نے اس بات کا واضح جواب نہیں دیا کہ اس پیش رفت سے سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات پر کیا اثر پڑے گا۔

’آسیہ بی بی کے لیے پناہ پر بات چیت کر رہے ہیں‘

آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے بھی پاکستان میں اپنی جان کو خطرے کے باعث ملک چھوڑ دیا ہے۔

آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے بھی پاکستان میں اپنی جان کو خطرے کے باعث ملک چھوڑ دیا ہے۔

ادھر پیرس میں ہی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا توہینِ مذہب کے الزام میں بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے لیے سلسلے میں پاکستان سے بات چیت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہاں داخلی طور پر ایک نازک صورتحال ہے جس کا ہمیں احساس ہے اور اسی لیے میں اور کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ مگر میں لوگوں کو یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ کینیڈا ایک ولکمنگ (استقبال کرنے والا) ملک ہے۔‘

ادھر کینیڈا میں حزبِ اختلاف نے بھی ٹروڈو حکومت کی اس سلسلے میں حمایت کا العان کر رکھا ہے۔ حزبِ مخالف کی کنزرویٹوو پارٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ ’وہ اپنے اختیار میں موجود ہر طریقہِ کار کا استعمال کرتے ہوئے آسیہ بی بی اور ان کی فیملی کو پناہ فراہم کریں۔‘

پاکستان کی سپریم کورٹ میں توہین رسالت کے الزام سے حال ہی میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے پناہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں حکومت کے تحریک لبیک سے معاہدے کے بعد ان کے خاندان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

اس کے علاوہ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے بھی پاکستان میں اپنی جان کو خطرے کے باعث ملک چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ آسیہ بی بی کی بریت کے بعد پاکستان میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے جو کہ تین روز تک جاری رہنے کے بعد حکومت اور مظاہرین کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ختم ہوئے۔ اس معاہدے میں آسیہ بی بی کو ای سی ایل پر ڈالنے سے متعلق کارروائی کے سلسلے میں بھی ایک شق تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp