افغان سرزمین سے راکٹ حملہ :تین افراد ہلاک


afghanافغانستان سے داغے جانے والے ایک راکٹ سے پاکستان کے قبائلی علاقے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ایک سینئر فوجی افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ بازار میں پیش آیا۔’افغانستان کے علاقے برمل سے داغے جانے والے دو راکٹوں میں سے ایک انگور اڈہ بازار میں ایک دکان پر آن گرا جس سے تین افغان شہری ہلاک ہو گئے‘۔دوسرا راکٹ ویرانے میں گرا۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ راکٹ کس نے داغے۔ ایک انٹیلی جنس اہلکار نے بھی واقعہ کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ سرحد کے قریب پاکستان کی جانب سے تعمیراتی کام پر چھ مہینے قبل دونوں ملکوں کے فوجیوں میں جھڑپوں کے بعد یہ بازار بند کر دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق، بازار ایک ہفتہ قبل ہی دوبارہ کھلا تھا۔


Comments

FB Login Required - comments