ایوب کھوسہ نے موبائل تھیلے میں کیوں ڈالے؟


معروف پاکستانی اداکار ایوب کھوسہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دوستوں کے ساتھ کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے قبل انہوں نے سب کے موبائل فون لے کر اپنے پاس رکھ لیے۔

ایوب کھوسہ اپنے دوستوں کے موبائل فون پر مصروف ہونے سے اس قدر پریشان ہوگئے کہ سب سے فون لے کر ایک تھیلے میں بھرنے شروع کر دئیے۔

ایوب کھوسہ نے موبائل تھیلے میں کیوں ڈالے؟

دوست پہلے تو حیرا ن ہوئے اور پھر کچھ احتجاج بھی کیا تاہم پھر ایوب کھوسہ کے سامنے بے بس ہو گئے اور سب نے اپنے موبائل ایوب کودے دئیے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ا یوب کھو سہ نے وہاں موجود تمام افراد کے موبائل فونز لیے اور اپنے موبائل کے ساتھ انہیں ایک پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر گرہ لگادی۔

یہ دلچسپ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اس ویڈیو کو بیحد پسند کیا۔

ایوب کھوسہ کے اس عمل نے لوگوں کو یہ پیغام ضرور دیا ہے کہ اہلخانہ یا دوستوں کی محفلوں میں موبائل فون کے سحر سے نکل کر ایک دوسرے کو وقت دینا کچھ بہت زیادہ مشکل امر نہیں، بس اس کے لیے ایک ‘پلاسٹک کے تھیلے کی ضرورت ہے جس میں تمام موبائل جمع کیے جاسکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).