اب ایمان مزاری نے ایسا کیا کہہ دیا؟


”صبح9بجے سے پہلے لوگوں کو اس کام پر مجبور کرنا انسانیت نہیں “شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

 

  ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی اکثریت آبادی صبح جلدی اٹھنے کی عادی ہے البتہ شہری علاقوں میں صبح سویرے اٹھنے کا رجحان نسبتاً کم ہے لیکن دیہاتوں میں بسنے والے لوگ صبح سویرے اٹھ جاتے ہیں ۔ماہرین کا خیال ہے کہ انسان کو صحت مند زندگی کے لیے صبح جلدی اٹھنا اور رات کو جلدی سونا چاہیے ،آجکل لوگ شہری علاقوں میں بھی صبح سویرے سیر کا رجحان بڑھا ہے بہت سے لوگ صحت مند زندگی کے لیے صبح اٹھ کر پارکوں کا رخ کرتے ہیں اور پھر ورزش کے بعد اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں ۔صبح اٹھنے کے فائدے سب کوپتہ ہیں لیکن وفاقی وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے صبح جلدی اٹھنے پر مجبور کرنے کی مخالفت کر کے سب کو حیران کردیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان زینب نے کہا کہ صبح 9بجے سے پہلے لوگوں کو اٹھنے پر مجبور کرنا غیر انسانی عمل ہے ۔اس ٹوئٹ پر لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔

کاظم نامی شخص نے کہا کہ اگر ہر کوئی رات کو جلدی سونے کی عادت ڈالے تو پھر صبح اٹھنا غیر انسانی محسوس نہیں ہو گا

اس پر ایمان مزاری نے کہا میں رات کو 10سے 11بجے کے درمیان سو جاتی ہوں لیکن پھر بھی صبح 9بجے سے پہلے اٹھنا خوفناک لگتا ہے ۔

عبدالحق نے بچوں کی نظم پڑھی ”early to bed early to rise“

موبین شفاعت نے لکھا کہ سائنس نے ثابت کیا ہے کہ صبح 9بجے سے پہلے اٹھنا غیر انسانی ہے ۔

محمد نعیم نے لکھا لیکن اللہ کہتا ہے کہ نماز نیند سے بہتر ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).