کسی کے واسطے ہو تیرے دل میں پیار؛ لو افئیر کے چند ایسے فائدے جو ہم نہیں جانتے تھے


پیار میں مبتلا ہونے کا صحت کے لئے سب سے حیران کن فائدہ سامنے آگیا

 

پیار ہو جائے تو دنیا بہت خوبصورت دکھائی دینے لگتی ہے، ہر وقت دل مسرت سے بھرا رہتا ہے اور طبیعت پر ایک سرور کی سی کیفیت طاری رہتی ہے۔ ان ذہنی کیفیات سے تو آپ ضرور واقف ہوں گے،لیکن سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ پیار کا اثر صرف ذہن پر ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ آپ کی جسمانی صحت پر بھی حیران کن مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق کاروں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ محبت میں گرفتار ہونا آپ کو بہت سی پریشانیوں سے آزا دکردیتا ہے اور ذہن کو خوشی سے بھر دیتا ہے مگر اس کے مثبت اثرات صرف ذہن تک محدود نہیں رہتے بلکہ یہ بلڈ پریشر، درد او رالرجی سمیت کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ بنیادی طور پر پیار میں مبتلاء ہونے کے بعد جسم میں پیدا ہونے والی نئی مدافعتی قوت آپ کے لئے جسمانی فوائد کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ محبت میں مبتلا ہونے والے شخص کے جسم کے 12 مختلف حصے غیر معمولی طور پر سرگرم ہوجاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ویسٹرن ورجینیا کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیقات میں معلوم کیا ہے کہ محبت کا احساس بیدار ہوتے ہی پہلی مثبت سرگرمی ایک سیکنڈ کے پانچویں حصے میں ہمارے دماغ کے اندر شروع ہوجاتی ہے۔

ڈوپامین اور آکسیٹوسین جیسے ہارمونز کی مقدار جسم میں بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں خوشی اور اطمینان جیسے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ انسان کا بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے جبکہ قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو اس کا احساس بھی کم ہوجاتا ہے اور مدافعت میں اضافے کی وجہ سے الرجی اور انفیکشن جیسے مسائل کا سامنا کرنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔ جب آپ کے دماغ میں محبت کے جذبات موجزن ہوتے ہیں تو درد کا احساس تقریباً 40 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ محبت کا اظہار جسمانی طور پر کیا جائے تو اس کے نتیجے میں کیمیکل ہسٹامین کی مقدار میں کمی آجاتی ہے جس کے باعث الرجی کا خدشہ کم ہوجاتا ہے جبکہ محبت کے جسمانی اظہار کی صورت میں کولیسٹرول کا لیول بھی کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کورٹیسول ہارمون کے لیول میں کمی آنے کی وجہ سے انسان اطمینان اور خوشی کے جذبات بھی محسوس کرتا ہے۔ بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے اور دل کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔ مختصر یہ کہ پیار میں مبتلاہونا سو طرح کی جسمانی بیماریوں سے آزاد ہونے کے مترادف ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).