قاتلانہ حملے میں زخمی ماں کا سیزیرین سے بچے کی پیدائش کے بعد انتقال


ثنا محمد

ثنا محمد ہسپتال میں انتقال کر گئیں

لندن پولیس نے ثنا محمد کے قتل کے الزام میں ان کے سابق شوہر، رامنڈی مٹالیگاڈو، کو گرفتار کر لیا ہے۔

ثنا محمد کی عمر پینتیس برس تھی۔ قتل کے وقت وہ آٹھ ماہ کے حمل سے تھیں۔

انھیں ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سیزیرین آپریشن کرکے ان کے بیٹے کو تو بچالیا مگر ماں کی جان بچانے میں ناکام رہے۔

لندن پولیس نے بچے کی حالت خطرے سے باہر بیان کی ہے۔

ثنا کا گھر

ثنا کے گھر کے باہر پولیس

حملہ آور نے پیر کی صبح مشرقی لندن کے علاقے اِلفرڈ میں واقع ان کے گھر میں گھس کر تیر کمان سے ان پر حملہ کیا۔ تیر ان کے معدے میں پیوست ہوگیا۔

حملے کے وقت ان کے حالیہ شوہر امتیاز محمد اور پانچ بچے بھی گھر پر تھے۔

امتیاز احمد نے روزنامہ ایوننگ سٹینڈرڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ بہت اچھی بیوی اور ماں تھیں۔ ہمارا سات برس کا ساتھ تھا۔ مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے۔ ہم نے جدائی کا سوچا بھی نہیں تھا۔’

پچاس برس کے حملہ آور رامنڈی مٹالیگاڈو کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انھیں جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

محلہ داروں کے مطابق ثنا نہایت ملنسار اور پیار کرنے والی خاتون تھیں۔

پڑوس میں رہنے والی عنبرین زیدی کا کہنا ہے کہ انھیں یہ سب کچھ ہونے کا یقین نہیں آ رہا ہے۔

قتل کے محرکات کے بارے میں پولیس نے سردست کچھ نہیں کہا ہے۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp