مہنگی گاڑیوں کے شوقین کنگ خان نے بی ایم ڈبلیو ایٹ خرید لی


\"kingبالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان مہنگی مہنگی گاڑیاں رکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور اب اپنے شوق کی تکمیل کے لیے 3 کروڑ مالیت کی بی ایم ڈبلیوآئی ایٹ خریدلی ہے۔
بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ لگژری گاڑیاں رکھنے کابھی شوق رکھتے ہیں جس کے لیے وہ مہنگی سے مہنگی گاڑیاں خریدتے رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے ایک اور لگژری گاڑی کو اپنے شوروم کی زینت بنادیا ہے اور کنگ خان اپنی اس نئی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکرتصویریں بھی بنواتے رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی مہنگی گاڑیاں خریدنے کے شوق کی تکمیل کے لیے بی ایم ڈبلیوآئی ایٹ خرید لی ہے جس کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے جب کہ کنگ خان گاڑی کو خود چلاتے ہوئے ممبئی کی سڑکوں پر اپنے مداحوں کے درمیان پہنچ گئے جس پر ان کے فینز بھی سپر سٹار کو اپنے درمیان پاکر حیران رہ گئے۔
کنگ خان کے پاس مہنگی گاڑیوں کی اچھی خاصی کلیکشن موجود ہے لیکن بی ایم ڈبلیو سیون سیریز ان کی پسندیدہ گاڑی ہے اور یہ وہی گاڑی ہے جسے ٹام کروز نے فلم مشن امپوسیبل گھوسٹ پروٹوکول میں چلائی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments