’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میںکترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی


\"Katrina_Kaif\"کترینہ کیف کے ایکشن نے پریانکا چوپڑا کی چھٹی کرادی، ڈان فلم فرنچائز کے تیسرے پارٹ سے پریانکا چوپڑاآﺅٹ جبکہ کترینہ کیف ان ہو گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول ترین فلم فرنچائز ڈان کے اگلے سیکوئل میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے مد مقابل اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ذرائع کے مطابق کترینہ کیف کو ڈان3میں روما کا کردار ان کے ایکشن کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ واضح رہے اداکارہ کترینہ کیف کو آخری مرتبہ انکی رواں سال کے اوائل میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم فتور میں آدتیہ رائے کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتے دیکھا گیا تھا۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  سیف علی خان کی بیٹی والدہ کی پابندیوں سے پریشان