روبوٹ اب چوکیداری بھی کریں گے


\"robot1\"امریکی کمپنی نے دنیا کا تیزرفتار اورحساس روبوٹ چوکیداربنایا ہے جو معمولی حرکت کو بھانپنے کے علاوہ گھپ اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس روبوٹ کو رامسی کا نام دیا گیا ہے، جدید سینسرسے لیس روبوٹ گیس لیک ہونے، آگ اور دھواں بھرنے، کسی قسم کی حرکت اور اندھیرے میں گھسنے والے شرپسندوں اور چوروں کو فوراً پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ خودمختارروبوٹ 360 درجے پر دیکھ سکتا ہے اور کسی بھی واردات کی فوری اطلاع انسان کو دیتا ہے تاکہ مزید عمل کیا جاسکے۔ روبوٹ رات کے سناٹے میں خطرناک علاقوں کی چوکیداری کے لیے بنایا گیا ہے جہاں عموماً انسان کام کرنا پسند نہیں کرتے۔
کمپنی کے مطابق روبوٹ میں لیزرریڈار، انفرا ریڈ شعاعوں کو بھانپنے والا نظام، حرارت محسوس کرنے والا نظام، زہریلی گیسوں کا پتا لگانے والا سسٹم اور 360 درجے کام کرنے والا کیمرہ نصب کیا گیا ہے جب کہ ایک پیچیدہ اور بڑے مقام پرایک سے زائد روبوٹ لگا کران کا ایک باہمی نیٹ ورک بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ”رامسی“ روبوٹ کے علاوہ دنیا میں کئی جگہ نگرانی کرنے والے روبوٹ بھی تیار کیے گئے ہیں اوروہ کامیابی سے استعمال ہورہے ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں