ریل کی پٹڑی پر دوڑنے والی الیکٹرک کار تیار


\"electricسویڈن کے طالب علموں نے ایک بہت کم توانائی استعمال کرنے والی ایسی گاڑی بنائی ہے جو بجلی کی قوت سے چلتی ہے اور ریل کی پٹڑیوں پر بھی دوڑتی ہے جب کہ اسے باکفایت سواری کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ڈالارنا یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی ٹیم نے المونیم کی ایک گاڑی بنائی ہے جس کا وزن صرف 100 کلوگرام ہے اور اسے چلانے کے لیے 12 وولٹ اور 45 واٹ کی 4 بیٹریاں نصب کی گئی ہیں۔ تجرباتی طور پر اسے 3.36 کلومیٹر تک چلایا گیا جب کہ اس گاڑی میں 6 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔
گاڑی کے تمام حصے یونیورسٹی کے اندر ہی بنائے گئے ہیں بس اس میں بیرنگ، بیٹری اور موٹر باہر سے خریدی گئی ہیں۔ اسے بنانے کے لیے 4 طالب علموں نے کئی ڈیزائن پر کام کیا اور اس کے بعد ایک مو¿ثر گاڑی تیار کی ہے۔ پوری گاڑی المونیم کی بنی ہوئی ہے جب کہ اس کے پہیے فولاد سے بنائے گئے ہیں۔ اگرچہ ریلوے ٹریک پر یہ بہت تیزی سے نہیں چلی لیکن اس ٹیم نے توانائی کی بچت کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو 0.84 واٹ گھنٹے فی کلومیٹر فی مسافر ہے اور اسے ایکو شیل کار میراتھن میں پہلا انعام دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments