آرمی چیف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے
آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں ، برلن کے بعد آرمی چیف چیک ری پبلک کا بھی دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے ساتھ دفاع و پیشہ ورانہ تربیت بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔ برلن میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، دورہ جرمنی کے بعد آرمی چیف چیک ری پبلک کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے دوروں کے دوران جرمنی اور چیک ری پبلک کی مسلح افواج کے درمیان دفاع پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).