ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ آغاز


کرکٹ

ابو ظہبی میں کھیلی جانے والے تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس کی پہلی اننگز جاری ہے۔

اس وقت کریز پر ہینری نکولز اور کپتان کین ولیم سن موجود ہیں جبکہ اب سے کچھ دیر قبل تک نیوز لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستانی بولرز نے پہلے ٹیسٹ میچ کا اچھا آغاز کیا اور نیوز لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو کریز پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

ایک بار پھر پاکستان کو سٹار فاسٹ بولر محمد عباس نے ہی ابتدائی کامیابی دلائی جب صرف 20 کے مجموعی سکور پر اوپنر جیت راول کو سات کے انفرادی سکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروا دیا۔

اس کے بعد مہمان ٹیم کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان سرفراز احمد نے یاسر شاہ کو بولنگ کو موقع دیا اور انھوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ٹام لیتھم کو 13 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔

بعد میں آنے والے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور یاسر شاہ ہی کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، انھوں نے صرف دو رنز بنائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp