فواد چوہدری نے سینیٹ داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً طنزیہ کارٹون ٹوئٹ کر دیا


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً ایک طنزیہ کارٹون ٹوئٹ کیا ہے جس میں فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر اپوزیشن ارکان کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وزیراطلاعات کو ایوان مین داخل ہوئے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ وزیراطلاعات کے داخل ہوتے ہی ارکان سینیٹ کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے واضح رہے کہ چیئر مین سینیٹ نے فواد چوہدری اور دیگر اراکین کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد فواد چوہدری کے ایوان میں داخلے پر پابندی کی رولنگ جاری کر رکھی ہے جس کے جواب میں انہوں نے یہ تصویر ٹویٹ کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).