نیب حکام سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں: مجاہد کامران


سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران نے کہا ہے کہ نیب حکام سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں۔ فواد حسن فواد سے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق پوچھا تھا۔ فواد نے بتایا کہ گواہ بن جاتا تو آج جیل میں نہ ہوتا۔

مجاہد کامران نے بتایا کہ پیراگون کیس میں گرفتار حاجی ندیم پر اس کے بیوی بچوں کے سامنے تشدد ہوا۔ چھوٹے سے سیل میں چار لوگوں کو رکھا جاتا ہے۔ واش روم میں بھی کیمرے لگے ہیں اور زیر حراست ملزمان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب ) نے مجاہد کامران کے الزامات کی تردید کر دی ہے۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجاہد کامران سے فواد حسن فواد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ فواد حسن فواد یکم اکتوبر اور حاجی ندیم 18 جون کو جیل جا چکے تھے۔ واش روم میں کیمرے لگانے کا الزام بھی غلط ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجاہد کامران الزامات لگانے کے بجائے اپنے دفاع پر توجہ دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).