اپوزیشن نواز لیگ کی ٹارگٹ کلنگ کرنا چاہتی ہے : سعد رفیق


\"saadوزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن (ن) لیگ کی ٹارگٹ کلنگ اور میڈیا ٹرائل چاہتی ہے جب کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے سامنے جھک سکتے ہیں مگر سجدہ ریز نہیں ہوسکتے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی او آرز کی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن میڈیا ٹرائل اور (ن) لیگ کی ٹارگٹ کلنگ کرنا چاہتی ہے اور جوڈیشل کمیشن سے بھاگ رہی ہے جب کہ اپوزیشن خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بن کر فیصلے کرنے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ پہلے کس کا احتساب ہوگا اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، اپوزیشن کے 15 سوال ٹی او آر نہیں، وزیر اعظم کا نام زبردستی ٹی او آرز میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن میں اتحاد ہے تو بہت اچھی بات ہے لیکن اتحاد مثبت بنیادوں پر ہونا چاہیے، حکومت ٹی او آرز کے لیے قانون میں ترمیم کو تیار ہے اور ہم اپوزیشن کے سامنے جھکنے کو تیار ہیں مگر سجدہ ریز نہیں ہوسکتے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں گروپ بندی ہے، ٹی او آر کے معاملے پر اپوزیشن کے بعض لوگ گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم اپوزیشن کی رہنمائی اور اصلاح چاہتے ہیں جب کہ اعتزاز احسن تحریک انصاف کے ترجمان نہ بنیں ہمیں کام کرنے دیں اور خود بھی کام کریں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا امید ہے کہ اعتزاز احسن شیخ رشید اور عمران خان کے چکر نہیں آئیں گے کیونکہ شیخ رشید اپوزیشن میں بی جمالو کا کردار ادا کررہے ہیں ان کے چہرے کے تاثرات بہت سی کہانیاں سناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں کینٹینرز پر چڑھنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن پہلے وہ پشاور کے آدم خور چوہے ختم کریں پھر 2018 میں مقابلے کے لیے تیار رہیں۔

اسی بارے میں: ۔  ملکی صورتحال نارمل نہیں : غیر معمولی اقدامات کرنا پڑتے ہیں : چیف جسٹس

Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔