بدلتے موسم کی جلوہ آرائیاں


سٹیفنتصویر کے کاپی رائٹSTEPHEN CHEATLEY
Image caption‘الیکٹرک بلیک پول’ نامی تصویر نے چار ہزار فوٹوگرافروں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی

فوٹوگرافروں کے لیے دنیا بھر میں بدلتا ہوا موسم ہمیشہ نئی چیزیں اور نئے امکانات روشن کرتا ہے۔

برطانیہ کے فوٹوگرافر سٹیون چیٹلی نے موسم کی تبدیلی کو بڑے مواقع کے طور پر دیکھا ہے اور انھوں نے اپنے کیمرے میں قید کیا۔

سٹیون چیٹلی نے لنکاشائر میں ساحل کے قریب بلیک پول ریزورٹ کی ایک تصویر اس وقت لی جب طوفان کی وجہ سے آسمان میں بجلی چمک رہی تھی۔ انھوں نے بجلی کی چمک اس خوبصورت لمحے کو اس مہارت کے ساتھ قید کیا کہ انھیں سال کے بہترین ویدر فوٹوگرافر کے انعام سے نوازا گیا۔

سٹیفن کی ‘الیکٹرک بلیک پول’ نامی تصویر نے چار ہزار فوٹوگرافروں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔

تصویر کے بارے میں سٹیون نے بتایا کہ موسم گرما میں جب طوفان آیا تو ان کے ذہن میں ایسی تصویر کا خیال آیا۔ انھوں نے اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا، اور آدھی رات کو جب طوفان باراں میں آسمان پر بجلیاں کوندنے لگيں تو انھوں نے اس منظر کو قید کر لیا۔

ڈین میتھیو مینتصویر کے کاپی رائٹDAN MATTHEWMAN
Image captionڈین میتھیو مین نے فرانس کی الپس کہستانی سلسلے پر یہ تصویر لی۔ ان کی تصویر کو 17 سال سے زائد عمر کے زمرے میں انعام سے نوازا گیا۔

سٹیون نے بتایا کہ انھوں نے اپنی تصویر کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جس سے بلیک پول ٹاور بھی مکمل طور پر نظر آئے۔

سٹیون کے علاوہ 17 سال سے زائد اور 16 سے کم عمر کے زمروں میں بعض دوسرے فوٹوگرافروں کو بھی انعامات سے نوازا گيا۔

نیل بارتصویر کے کاپی رائٹNEIL BARR
Image captionنیل بار نے یہ تصویر سکاٹ لینڈ میں برفانی طوفان کے دوران لی۔ اس تصویر کے بارے میں انہوں نے کہا: میں قریبی بازار میں کچھ چیزیں لینے گیا، میرا کیمرا بھی ساتھ تھا۔ تصویر لینے میں بہت مشکلات تھیں۔ باربار برف لینس پر آ رہی تھی۔ اسے 17 سے زائد کے زمرے میں تیسرا انعام ملا ہے۔
نکولائی شیگو لیوتصویر کے کاپی رائٹNIKOLY SCHEGOLEV
Image captionنکولائی شیگو لیو نے یہ تصویر ایک ریلوے سٹیشن پر شام کے وقت لی ہے۔ اس تصویر میں ایک جانب سورج کی کرن کو دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسری جانب ٹرین کے انجن سے نکلتی بھاپ بھی نظر آ رہی ہے۔ اس تصویر کو 17 سے زائد عمر کے زمرے میں دوسرا انعام ملا ہے۔
کیتھرین پیرنٹتصویر کے کاپی رائٹKATHRYN PARENT
Image captionکیتھرین پیرنٹ کی اس تصویر کو عوام کی پسندیدہ تصویر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ تصویر امریکہ میں سمندری طوفان ایلی کے دوران لی۔
انڈر16تصویر کے کاپی رائٹHOANG VIET NGUYEN PHUNG
Image captionہوانگ ویت گوئن فنگ کو اس تصویر کے لیے لیے 16 سے کم عمر کے درجے میں انعام سے نوازا گیا ہے۔ انھوں نے کہر آلود آسمان میں سورج کی کرنوں سے بننے والے خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا ہے۔

.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp