چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کراچی سے لاپتہ


\"awaisچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے کراچی کے شاپنگ سینٹر سے لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کے لیے فوری طور پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کلفٹن کے معروف سپرسٹور میں خریداری کے لیے گئے تھے اور سٹور سے باہر نکلنے کے بعد وہ جیسے ہی اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے لیے پارکنگ کی جانب روانہ ہوئے تو اس دوران وہاں کھڑی کار میں سوار افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھاکر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اویس شاہ کا فون دوپہر سے بند ہے تاہم پھر بھی ان کے فون کو لوکیٹ کیا جارہا ہے جب کہ سپراسٹورکی پارکنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق اویس شاہ کو سفید رنگ کی کار میں سوار 4 مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور زبردستی گاڑی میں بٹھایا جب کہ چاروں افراد نے پی کیپ لگا رکھی تھی اور گاڑی پر ہرے رنگ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔
پولیس نے سپر سٹور اور اس کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی جن کی مدد سے اویس شاہ کی تلاش کا کام فوری طور پر شروع کردیا گیا ہے جب کہ ان کی گاڑی شان سرکل سے ملی ہے جس پر سے فنگر پرنٹس بھی لے لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں