ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا برطانوی نوجوان گرفتار


\"donald

امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر آٹو گراف لینے کے بہانے قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے برطانوی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 20 سالہ مائیکل سٹیون سینڈ فورڈ برطانوی شہری ہے اور ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہے۔
اطلاعات کے مطابق سینڈ فورڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج کے قریب جاکر پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ ٹرمپ کا آٹوگراف لینا چاہتا ہے۔اگلے ہی لمحے سینڈ فورڈ نے ساتھ کھڑے اہلکار کی پستول چھین کر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی کوشش کی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا۔
سینڈ فورڈ کے خلاف نیواڈا کی ڈسٹرکٹ عدالت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور عدالت نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے تک پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق سینڈ فورڈ گزشتہ ایک برس سے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا تاہم اس کی ہمت اس کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔
سینڈ فورڈ نے کہا کہ اس نے کبھی پستول نہیں چلائی تھی اور حملے سے ایک روز قبل اسلحہ چلانے کی مشق کرنے ویگاس شوٹنگ رینج گیا تھا، جہاں انھوں نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی تھی۔سینڈ فورڈ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بے روزگار ہے اور وہ ذہنی انتشار کا بھی شکار رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments