عوام کو جمہوریت کی اہمیت سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے : خورشید شاہ


\"khorsheedاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی جمہوریت کی اہمیت کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے پی پی ملک میں آزاد اور مضبوط جمہوریت کا خواب پورا کر کے ہی دم لے گی۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے 63 ویں یوم پیدائش پر ایک پیغام میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک پر آج عوام ، آئین اور پارلیمنٹ کی حکمرانی ہے تو یہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کا ثمر ہے ، بے نظیر بھٹو کی پیدائش کا دن اس ملک سے جبر ، ظلم اور آمریت کی رخصتی کا بھی دن ہے ، کوئی نہیں جانتا تھا کہ ضیا الحق جیسے سفاک اَمر کو بے نظیر کے ہاتھوں تاریخ میں دفن ہونا تھا ، ملک میں آزاد اور مضبوط جمہوریت کا خواب پورا کر کے ہی دم لیں گے۔ عوام کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی جمہوریت کی اہمیت کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے اس لئے اب ہر ادارہ اور ہر فرد آئین کی حفاظت بہتر انداز میں کرنے کیلئے پر عزم ہے ، ہم آج عہد کرتے ہیں ان کے جمہوری اصولوں کی ہمیشہ پاسداری کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments