پاکستانی بیوقوف، اربوں ڈالر لے کر کچھ نہیں کیا، اب نہیں چلے گا: ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغامات میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بیوقوف ہیں۔ اربوں ڈالر لے کرجواب میں کچھ نہ دینے کا معاملہ اب نہیں چلے گا۔ ہمیں اسامہ کو بہت پہلے پکڑ لینا چاہئے تھا۔ صدر کلنٹن اس معاملے میں چوک گئے۔ پاکستان نے ہم سے پیسے لے کر بھی امریکا کے لئے کچھ نہیں کیا۔ بن لادن ایک بڑی مثال ہے اور اب افغانستان دوسری نظیر بن رہا ہے۔ پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے۔ پاکستان بھی ایسے ممالک میں سے ایک ہے جو امریکا سے پیسے لیتے ہیں لیکن بدلے میں کچھ نہیں کرتے۔ اب یہ سلسلہ ختم۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان ٹویٹر پر آمنے سامنے آ گئے۔ ٹرمپ نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئےکہا کہ پاکستانی بیوقوف ہیں، اربوں ڈالر لے کرجواب میں کچھ نہ دینے کا معاملہ اب نہیں چلے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا کو اسامہ بن لادن کو بہت پہلے ہی پکڑ لینا چاہئے تھا۔ نائن الیون حملے سے پہلے ہی میں نے اپنی کتاب میں اسامہ کی نشاندہی کردی تھی۔ صدر بل کلنٹن اسامہ بن لادن کے معاملے میں چوک گئے۔ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ  ʼہم نے اربوں ڈالر دیے لیکن پاکستان نے کبھی نہیں بتایا کہ اسامہ وہاں ہے۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ ʼاب مزید اربوں ڈالر پاکستان کو نہیں دیں گے، پاکستان نے ہمارے پیسے لے کر بھی ہمارے لئےکچھ نہیں کیا، اسامہ بن لادن اس کی بڑی مثال ہے جبکہ افغانستان دوسری مثال ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).