سیالکوٹ کی 41 سالہ امریکی بہو کے فراڈ کی تحقیقات کی اطلاعات


اکستانی نوجوان کی محبت میں امریکہ چھوڑ کر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کے حوالے سے روزنامہ اوصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خاتون انسانی اسمگلر ہے اور کاشف کے ساتھ اسکی شادی بھی معاہدے کے تحت ہے جو کاشف کے امریکہ پہنچتے ہی ختم ہو جائے گا۔

41 سالہ امریکی عورت کی سیالکوٹ کے 21 سالہ لڑکے سے فراڈ شادی پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل امریکہ سے ماریا نام کی ایک عورت پاکستان آئی اور اس نے یہاں پر سیالکوٹ کے ایک لڑکے کاشف سے شادی کر لی۔ دونوں کا بیان تھا کہ انہوں نے محبت میں شادی کی ہے اور وہ ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر رابطہ ہونے پر پسند کرنے لگے تھے۔

تاہم روزنامہ اوصاف کی اطلاع یہ ہے کہ ان دونوں کی شادی عارضی اور معاہدے کے تحت ہوئی ہے اور درحقیقت امریکہ سے تعلق رکھنے والی ماریا انسانی سمگلنگ کا کاروبار کرنے والی ایک ایسی عورت ہے جو ایشیا کے ممالک کے بہت سے نوجوانوں سے شادیاں کر چکی ہے اور اسے اس کام کے عوض بھاری رقم ملتی ہے ۔کیونکہ وہ شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کو امریکہ لے جاتی ہے جہاں پر چند ماہ بعد ہی طلاق ہو جاتی ہے۔ پاکستان کے متعلقہ اداروں نے سیالکوٹ کے کاشف کی امریکہ کی 41 سالہ ماریا سے فراڈ شادی پر ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اورامکان ہے کہ دونوں کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اوصاف کی خبر پڑھنے کے لیے اس  لنک پر کلک کریں

اسی ضمن میں پڑھیے

//www.humsub.com.pk/189842/waseem-jabran-22/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).