سشمیتا سین نے 43ویں سالگرہ پر روہمن شال سے محبت کا اقرار کر لیا


بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین اور فیشن ماڈل روہمن شال نے سابق مس یونیورس کی 43 ویں سالگرہ پر اپنی محبت کا اقرار کر لیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے پیر کو اپنی 43 ویں سالگرہ منائی جس پر 27 سالہ ماڈل روہمن شال نے ٹویٹر پر ان کے ساتھ اپنی بے تکلف تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).