مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی نہیں ہو گی: عدالت نے فتوے کی روشنی میں تفتیشی ٹیم کو روک دیا


نوشہرہ کی ماتحت عدالت نے راولپنڈی پولیس کو جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی ماتحت عدالت نے راولپنڈی پولیس کو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی سے روک دیا۔ مولانا سمیع الحق کے لواحقین کی جانب سے قبرکشائی کے معاملے پر فتوی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس سے قبل راولپنڈی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اور پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اورتفتیشی ٹیم نے سیشن جج راولپنڈی کو قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائرکی تھی۔

واضح رہے کہ 2 نومبرکوراولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ میں جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو ان کے گھرمیں نامعلوم قاتلوں نے پراسرار قاتلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).