این آر او ہو گا نہ ہی چارٹر آف ڈیموکریسی پر مک مکا کریں گے: وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت گرانے کی بہت جلدی ہے۔ قومی وسائل لوٹنے والے پکڑ کے خوف سے اکٹھے ہو گئے ہیں۔ حزب اختلاف جو مرضی کرے، این آر او ہو گا نہ چارٹر آف ڈیمو کریسی، کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم نے کوالالمپور میں پاکستانیوں سے خطاب میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو این آر او کرے گی اور نہ کوئی مک مکا ہو گا۔ ایک ایک کو پکڑ کر جیل میں ڈالنا ہے۔ ابھی کسی کا نام نہیں لیا۔ چور کہتا ہوں تو ڈر جاتے ہیں۔ ایسا قانون بنا رہے ہیں جس سے منی لانڈرنگ نہیں ہو گی۔ اپوزیشن کی خواہش ہے حکومت جلد ختم ہو جائے، ان کو پتا ہے کہ اب انہوں نے جیل میں جانا ہے۔ ابھی تو ہم نے کیس کرنے ہیں لیکن وہ پہلے ہی خوفزدہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو خاص پاکستانی سمجھتا ہوں۔ مہاتیر محمد نے منی لانڈرنگ کر کے پیسہ باہر نہیں بھیجا، جس نے منی لانڈرنگ کی، وہ آج جیل میں بیٹھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).