کیپٹن صفدر نے دوسری شادی کرنے کی تردید کر دی


سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے واضح اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی نہیں کی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر نے مبینہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے تاہم اب کیپٹن صفدر نے ان افواہوں کی تردید جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر) صفد ر کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر نے دوسری شادی نہیں کی ہے اور اس سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر ان جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے اگر خود کو سچا مانتے ہیں تو وہ آئیں اور حلف دے کر کہیں کہ کیپٹن صفدر نے دوسری شادی کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).