سابق محبوبہ آدمی کو فیک ویڈیو سے بلیک میل کرنے لگی


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کو اس کا بوائے فرینڈ چھوڑ کر چلا گیا۔ کچھ عرصے بعد لڑکی نے اس سے رابطہ کیا اور ایک ایسی فحش ویڈیو بھیج کر اسے بلیک میل کرنے لگی جو اس لڑکے نے کبھی بنائی ہی نہیں تھی۔ دی مرر کے مطابق اس ویڈیو میں گیوین براما نامی لڑکا ایک اور مرد کے ساتھ ہم جنس پرستی میں مصروف ہوتا ہے۔

چنانچہ 32 سالہ ڈینیئلی فشر نامی لڑکی اسے دھمکی دیتی ہے کہ اگر تم نے بات نہ مانی تو میں یہ ویڈیو سب کو دکھا دوں گی اور پھر لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ تم ہم جنس پرست ہو۔ رپورٹ کے مطابق پہلے تو گیوین یہ ویڈیو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا، کیونکہ اس نے کبھی یہ ویڈیو بنائی ہی نہیں تھی لیکن جب اس نے اس پر تحقیق کی تو پتا چلا کہ ویڈیو میں وہ نہیں بلکہ اس کا ہم شکل فحش فلموں کا اداکار ہے، جس کی شکل اس سے غیرمعمولی طور پر ملتی ہے۔

اس انکشاف پر گیوین ڈینیئلی کے خلاف عدالت چلا جاتا ہے اور اس پر مقدمہ دائر کر دیتا ہے۔ عدالت نے گزشتہ روز اس مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں ڈینیئلی کو 12 ماہ کمیونٹی آرڈر اورجرمانے کی سزا دی گئی ہے۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).