تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اس سے لاتعلقی کے اعلانات


تحریک لبیک پاکستان کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد مختف افراد کی طرف سے اس سے اعلان لاتعلقی کیا جانے لگا ہے۔ ایک طرف تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے تحریک لبیک پاکستان اور علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ اظہار لاتعلقی کر دیا اور کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی ہڑتال اور جلاؤ گھیراؤ سے تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک لبیک اسلام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری طرف شیخوپورہ کے دو بھائیوں کا اخبار میں شائع ہونے والا اعلان بھی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔ دو الگ الگ اشتہارات میں محمد آصف ولد رحمت علی اور طالب حسین ولد رحمت علی قوم جٹ سکنہ محلہ نبی پورہ، مانانوالہ تحصیل و ضلع شیخوپورہ نے اعلان کیا ہے کہ ”میرا تحریک لبیک پاکستان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہے۔ میں ان کی کسی سرگرمی کا حصہ نہ ہوں اور نہ ہی ان کے کسی قول و فعل کا ذمہ دار ہوں۔ پولیس و دیگر سکیورٹی ادارے مجھے تنگ نہ کریں“۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).