یاسر شاہ کے 41 رنز دے کر آٹھ وکٹ: نیوزی لینڈ 90 رنز پر آؤٹ


دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے تو پر اعتماد انداز آغاز فراہم کیا اور 50 رنز کی شراکت قائم کی ۔ تاہم پہلی وکٹ گرتے ہی یاسر شاہ نے لیگ اسپن کا ایسا جال بنا کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 90 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

یاسر شاہ نے ایک اوور میں 3 وکٹ لے کر میچ کا پانسا پلٹ دیا۔ مجموعی طور پر یاسر شاہ نے صرف 41 رنز دے کر 8 وکٹ لئے۔ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔

آج تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو جیت راول 17 اور ٹام لیتھم 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ نیوزی لینڈ کا اسکور 24 رنز بغیر کسی نقصان کے تھا ۔

گزشتہ روز پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کی تھی ۔ اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز مین 328 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).