حسن علی نے پاکستان کو تیسری کامیابی دلوا دی


حسن علی

دبئی میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن فالو آن کا شکار ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز جاری ہے۔

اس وقت کریز پر ہنری نکولس اور راس ٹیلر موجود ہیں اور راس ٹیلر نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل تک نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا لیے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 180 رنز درکار ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

منگل کو آؤٹ ہونے والے بلے باز ٹام لیتھم تھے جو نصف سنچری مکمل کرتے ہی حسن علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ انھوں نے راس ٹیلر کے ساتھ مل کی تیسری وکٹ کے لیے 80 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس سے قبل دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ابتدائی دو وکٹیں تیسرے دن کے آخری سیشن میں گری تھیں۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز جیت راول تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔

دوسری وکٹ کے لیے کین ولیمسن اور لیتھم نے 56 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس پارٹنر شپ کا خاتمہ بھی یاسر شاہ نے ہی کیا جنھوں نے ولیمسن کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انھوں نے 30 رنز بنائے۔

یہ اس میچ میں یاسر کی 10ویں وکٹ تھی۔

یہ بھی پڑھیے

یاسر شاہ کی آٹھ وکٹیں، نیوزی لینڈ فالوآن کا شکار

’سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو!‘

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی چار رنز سے جیت

وہ پانچ ٹیسٹ میچ جو پاکستان جیت سکتا تھا مگر۔۔۔

’مخدوش بیٹنگ، مہیب سائے اور لامحدود جارحیت‘

اس سے قبل پاکستان کے پہلی اننگز کے 418 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 90 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو کھیلنے میں ناکام رہے جنھوں نے 41 رنز کے عوض آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ ان کے ٹیسٹ کریئر کی بہترین بولنگ ہے۔

خیال رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اتوار کو کھیل کے دوسرے دن کے آخری سیشن میں اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات حارث سہیل اور بابر اعظم کی سنچریاں تھیں۔ یہ حارث کے ٹیسٹ کریئر کی دوسری جبکہ بابر کی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔ حارث 147 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ بابر نے ناقابلِ شکست 127 رنز بنائے۔

اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہی ٹیم دبئی میں بھی آمنے سامنے ہے جو پہلے ٹیسٹ میں ابوظہبی میں تھی۔

پاکستان ٹیم: امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، اسد شفیق، سرفراز احمد (کپتان)، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ

نیوزی لینڈ ٹیم: جیت راول، ٹام لیتھم، کین ولیمسن (کپتان)، راس ٹیلر، بی جے ویٹلنگ، ہنری نکلولس، کولن ڈی گرینڈہوم، اش سوڈھی، نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32508 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp