’ہم سب‘ پاکستان کی ایک ہزار ٹاپ سائٹس میں شامل
آج ہم سب ڈاٹ کام، پاکستان کی ایک ہزار سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔ الیکسا کی مصدقہ رینکنگ کے مطابق ’ہم سب‘ کی پاکستان میں پوزیشن 993 ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ اس فہرست میں بین الاقوامی سائٹس یعنی گوگل، فیس بک اور یو ٹیوب وغیرہ بھی شامل ہیں اور ملکی سائٹس بھی۔
ادارہ ’ہم سب‘ اس کامیابی پر اپنے لیے لکھنے والوں اور اپنے پڑھنے والوں کا شکر گزار ہے۔
یاد رہے کہ ’ہم سب‘ نے یہ اہم سنگ میل چھے ماہ سے بھی قلیل مدت میں حاصل کیا ہے۔
بین الاقوامی فہرست میں بھی ہم سب کی پوزیشن مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور ’ہم سب‘ کا بین الاقوامی رینک اب 78271 ہے۔
Comments - User is solely responsible for his/her words
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں
۔ رینکنگ کااہم سنگ میل قلیل مدت میں حاصل کرنےپرادارہ ہم سب کومبارکباد