سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں دپیکا اور رنویر پھر اکٹھے


\"depika\"بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ایک نئی فلم کے ساتھ سامنے آنے والے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ ان کے پسندیدہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کام کرتے نظر آئیں گے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں کریں گے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ فلم کو 6 ماہ میں مکمل کرلیں۔
اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں رنویر ’علاو¿الدین خلجی‘ اور دپیکا ‘رانی پدماوتی‘ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔قیاس آرائیاں ہیں کہ اداکار وکی کوشل اس فلم میں دپیکا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاو¿ الدین خلجی اور ان کے چتور کی رانی پدماوتی سے لگاو¿ کے گرد گھومتی ہے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘ اور ’باجی راو¿ مستانی‘ شامل ہیں۔اگر ان گزشتہ فلموں پر نظر ڈالی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پریانکا چوپڑا کو بھی اس فلم میں کوئی مختصر کردار مل سکتا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔