کوڑے دان میں پھینکنے کی آزادی: اونچی ایڑی


High heels image

ڈاکٹروں کے مطابق اونچی ایڑی سے پٹھوں، نسوں اور ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

تو پھر عورتیں انھیں کیوں پہنتی ہیں؟

حیرت انگیز طور پر پہلے مردوں نے اونچی ایڑی کے جوتے پہننا شروع کیے تھے۔ قدیم زمانے کے ایرانی گھڑسوار اونچی ایڑی استعمال کرتے تھے تاکہ رکاب میں پاؤں زیادہ آسانی سے جمایا جا سکے۔

2016 میں لندن میں ایک ریسیپشنسٹ کو اس لیے نوکری سے نکال دیا گیا کہ انھوں نے اونچی ایڑی کے جوتے پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ انھوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملازموں کو اونچی ایڑی کے جوتے پہننے پر مجبور کرنے کے خلاف قانون سازی کریں۔

حکومت نے قانون تو نہیں بدلا لیکن کہا کہ وہ کام کی جگہ پر ڈریس کوڈ کے سلسلے میں ہدایت نامے میں بہتری کے لیے کام کرے گی۔

چند سال قبل اداکارہ ایما ٹامپسن نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں سٹیج پر اونچی ایڑی کے جوتے اتار دیے اور کہا کہ ان کے پاؤں درد کر رہے ہیں۔ بقیہ تقریب میں انھوں نے ننگے پاؤں شرکت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp