کوڑے دان میں پھینکنے کی آزادی: فرائی پین


Saucepan image

کھانا کھانا ہر کسی کو پسند ہے مگر پکانا ہر کسی کو پسند نہیں۔ گھر کے کاموں میں سے سب سے وقت طلب کام کھانا پکانا ہے اور اس کی ذمہ داری اکثر عورتوں کے کندھوں پر ڈال دی جاتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ملکوں میں عورتوں اور مردوں کے کھانا پکانے کے وقت میں یومیہ ڈیڑھ گھنٹے کا فرق تھا۔ لیکن انڈیا میں عورت ہفتے میں 13 سے بھی زیادہ گھنٹے گزارتی ہے۔

لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جب بات اونچے درجے کی شیف کی آتی ہے تو وہاں صنفی تقسیم الٹ ہو جاتی ہے۔ برطانیہ میں چوٹی کے شیفس میں صرف 17 فیصد خواتین ہیں۔ بعض لوگوں کے مطابق اس کی وجہ پروفیشنل باورچی خانوں کا ماحول ہے، جب کہ کچھ کا خیال ہے کہ شیف کے اوقاتِ کار زیادہ خواتین کے لیے موزوں نہیں ہوتے۔

ایک اور تحقیق کے مطابق خواتین کو زیادہ دماغی اور تخلیقی کاموں کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp