کوڑے دان میں ڈالنے کی آزادی: جھاڑو


Mop image

گھر کے کام، خاص طور پر صفائی ستھرائی کو عورت کی ذمہ داری قرار دیا جاتا ہے۔

بہت سے معاشروں میں خواتین کا کردار بدلا ہے، لیکن اب بھی گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا زیادہ تر سماجی دباؤ عورت پر ہی ہے، چاہے وہ کل وقتی ملازمت ہی کیوں نہ کرتی ہو۔

برطانیہ میں 2016 میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق عورتیں مردوں کے مقابلے پر 60 فیصد گھر کا کام زیادہ کرتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ترقی یافتہ ملکوں میں عورتیں مردوں کے مقابلے پر یومیہ 30 منٹ، جب کہ ترقی پذیر ملکوں میں 50 منٹ یومیہ زیادہ گھر کے کام کرتی ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں سال میں 19 دن زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp