ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی کامیابی، شاہین آفریدی کی پہلی ٹیسٹ وکٹ


راول

AFP
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔

پیر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت کریز پر کین ولیمسن اور جیت راول موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 34 رنز بنائے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی جلد ہی مل گئی جب اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لیتھم کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے صرف چار رنز بنائے۔

یہ شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ٹیسٹ وکٹ تھی۔

خیال رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول سمرولے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

ابوظہبی میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رنز سے شکست دی تھی جبکہ دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ایک اننگز اور 16 رنز سے زیر کر کے سیریز برابر کر دی تھی۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ہی ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست دی جبکہ ون ڈے سیریز ایک، ایک میچ سے برابر رہی تھی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 6404 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp