پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے دن کے کھیل کا آغاز


پاکستان

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

اس وقت کریز پر بی جے واٹلنگ اور ولیم سومرویل موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک سات وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان کین ولیمسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں جیت راول 45، گرینڈ ہوم 20، ٹام لیتھم چار، راس ٹیلر صفر، ہنری نلولس ایک اور ٹم ساؤدی دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی بولرز نے مجوعی طور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یاسر شاہ نے تین، بلال آصف نے دو، حسن علی اور اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ولیمسن

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان کین ولیمسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے

خیال رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم سومرویل اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

ابوظہبی میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رنز سے شکست دی تھی جبکہ دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ایک اننگز اور 16 رنز سے زیر کر کے سیریز برابر کر دی تھی۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور تین ہی ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست دی جبکہ ون ڈے سیریز ایک، ایک میچ سے برابر رہی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32498 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp