فیاض چوہان نے الحمرا آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی توڑ دی


وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی توڑ دی اور وہاں کمرشل ڈراموں کو بھی روک دیا۔ صوبائی وزیر ثقافت پنجاب کی ہدایت پر یکم جنوری سے آئندہ ڈراموں کے لئے دی گئی تاریخیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف ان ڈراموں کی اجازت ہوگی جن کا اسکرپٹ اچھا ہوگا، ڈرامے کا اسکرپٹ پہلے منظور کرانا اور 10 ہزار روپے سکیورٹی فیس کے دینے ہوں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل لاہور کی نئی گورننگ باڈی تشکیل دیں گے۔ ہال کی بُکنگ کے لیےکمرشل ڈراموں کا اسکرپٹ پہلے دینا ہو گا، جن کی منظوری میری سربراہی میں قائم کمیٹی دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمرا آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کی مدت ختم ہوچکی ہے، الحمرا ہالز پر اجارہ داری ختم کرنے کیلیے 2 ماہ سے زیادہ بکنگ نہیں ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).