عدالت نے شہبازشریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی: جیل بھجوانے کا حکم


آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف کے مزید جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے شہبازشریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے عدالت سے درخواست کی کہ شہبازشریف سے تفتیش جاری ہے اس لیے مزید 15  روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

شہبازشریف کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے اب تک شہبازشریف کا 64 روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے اور نیب کی جانب سے جو تفتیش کی گئی ہے اس سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔  نیب کی جانب سے یہ اقدام غیر قانونی ہے۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا ، جس کے مطابق شہبازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور انہیں دوبارہ 13 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).