وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آ جاؤ، شیخ رشید


لاہور: (دنیا نیوز) کیا فواد چودھری کی وزارت خطرے میں ہے؟ کیا شیخ رشید پھر سے وزیر اطلاعات بنیں گے؟ وزیر ریلوے کی گفتگو سے ہلچل مچ گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ کہ کل وزیراعظم صاحب سے 4 میٹنگز ہوئیں، وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آ جاؤ تاہم مجھ میں اتنی ہمت نہیں، دن رات کام کرتا رہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ”وہ“ لندن میں 8 دن سے پکنک پر ہیں، میں نے اُن سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آجاؤ۔

وزیر ریلوے سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ میں کہوں گا ”لو یو، تھینک یو ویری مچ“۔

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے لئے وزارت چھوڑنے کو تیار ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مسافروں کو اسٹیشنز پر ہر قسم کی سہولیتں ملے گی، ہر ڈویژن میں آئی ٹی بورڈ بنا رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر فارمیسی شاپس کھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 70 سال سے بیکار پڑی بوگیوں کو بھی فروخت کر رہے ہیں، رحمان بابا ایکسریس کا کرایہ 1350 روپے ہیں، 2 مال گاڑیوں کا اس ماہ افتتاح کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا 31 دسمبر تک ہمارے پاس ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی، ہماری ساری توجہ فریٹ پر ہے، عوام نے اعتماد کیا، انقلاب لے کر آئیں گے، لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا مسافر ٹرینون کی چھت پر بیٹھ کر سفر نہ کریں، تمام ریلوے ٹریک تبدیل کریں گے، ریلوے کے لئے خود انحصاری کی پالیسی کو اپنایا ہے۔
بشکریہ روزنامہ دنیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).