امریکہ کو پاکستان میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر خدشات


رپورٹ

پاکستان کے حوالے سے امریکی وزارتِ خارجہ نے گذشتہ سال سنگین ترین لسٹ میں ڈالنے کے بجائے ایک مخصوص درجہ بندی قائم کی تھی جسے سپیشل واچ لسٹ قرار دیا گیا تھا اور اس پر صرف پاکستان تھا

امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کو ایسے ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جہاں مذہبی آزادی کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

منگل کو جاری بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ 28 نومبر کو کیا۔

بیان کے مطابق یہ وہ تمام ممالک ہیں جہاں مذہبی آزادی کے بین الاقوامی قانون 1998 کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں یا جہاں ان سے صرفِ نظر کرتے ہوئے منظم طریقے سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں مذہبی اقلیتیں مشکلات کا شکار ہیں: رپورٹ

ملی مسلم لیگ ’دہشتگرد تنظیموں کی فہرست‘ میں شامل

ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ برما، چین، ایرٹریا، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔

مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا ’میں نے کوموروس، روس اور ازبکستان کو ایسی حکومتوں کی واچ لسٹ میں ڈالا ہیں جو یا تو خود مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہیں یا اسے نظر انداز کر رہی ہیں۔ ‘

اقلیت

مائیک پومپیو کا بیان میں مزید کہنا تھا ’میں نے النصرہ فرنٹ اور القاعدہ کو جزیرہ نما عرب میں اور دیگر علاقوں میں القاعدہ، بوکوحرام، الشباب، حوثی ، دولت اسلامیہ، دولتِ اسلامیہ خراسان اور طالبان کو خاص طور پر باعث تشویش قرار دیا ہے۔‘

مائیک پومپیو کا اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا ’دنیا کے کئی دور دراز حصوں میں اب بھی کئی لوگوں کو محض اپنے عقائد پر زندگی گزارنے کی وجہ سے ہراس، گرفتاری، اور حتی کے موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس صورتحال میں امریکہ محض تماشائی کا کردار ادا نہیں کرے گا۔ مذہبی آزادی کے بین الاقوامی قوانین کی حفاظت اور ان کا فروغ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ‘

ان کا کہنا تھا ’امن، استحکام اور خوشخالی کو یقینی بنانے کے لیے مذہبی آزادی کا تحفظ لازمی ہے۔‘

دہلی

انھوں نے واضح کیا کہ ان ممالک کو اس فہرست میں شامل کرنے کا مقصد وہاں کے معاشروں میں افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ میں جانتا ہوں ایسے ممالک میں سے کئی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘

بیان کے مطابق امریکہ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کے معاملے میں حکومتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp