فرانس: کرسمس بازار میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 12 زخمی


French police stand guard near the scene of a shooting in Strasbourg, eastern France, 11 December 2018

پولیس نے جائے وقوعہ کی گھیرے میں لے لیا ہے

فرانس کے شہر سٹاربرگ میں ایک کرسمس بازار میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزیرِ خارجہ کرسٹوفر کاسٹینر کے مطابق پولیس اس حملہ آور کے بارے میں جانتی ہے اور اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔ ’اس نے دو مرتبہ ہماری فورسز کے ساتھ مقابلہ کیا۔‘

جس جگہ یہ حملہ ہوا وہ کرسمس بازار شہر کے ایک مرکزی چوک کے قریب ہے۔

فرانس کے انسداد دہشت گردی کے محکمے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فرانس: چاقو کے حملے میں سات افراد زخمی

فرانس: گرفتاریوں کے بعد دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

یورپ میں دہشت گردی کے بڑے واقعات

وزیرِ خارجہ کرسٹوفر کاسٹینر نے تین افراد کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ سرحد پر نگرانی بڑھا د گئی ہے اور 350 اہلکار حملہ آور کی تلاش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کرسمس بازاروں کی سکیورٹی بڑھا دی جائے گی۔

پولیس کے مطابق 29 سالہ حملہ آور سٹار برگ میں ہی پیدا ہوا اور سکیورٹی سرورسز اسے ممکنہ شدت پسند حملہ آور کے طور پر پہلے سے دیکھ رہی تھیں۔

پولیس نے منگل کو ایک ممکنے بینک ڈکیتی کے سلسلے میں اس کے گھر کی تلاشی لی تو اس کے گھر سے گرنیڈ ملے۔

Christmas market in Strasbourg. 23 Nov 2018

جس جگہ حملہ ہوا یورپیئن پارلیمنٹ کی عمارت وہاں سے قریب ہے۔ پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تجانی نے ٹویٹ کی کہ ’وہ شدت پسندوں یا جرائم پیشہ افراد کے حملے سے گھبرائیں گے نہیں۔ `

ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ اس نے گولیاں چلنے کی آواز سنی اور ایک شخص کو پل پر زخمی دیکھا۔ ان کے مطابق انھوں نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ہلاک ہو گیا۔

انھبوں نے بتایا کہ ’بظاہر اس جگہ ایمولینس نہیں آسکتی تھی۔ 45 منٹ بعد ہم نے اس کی سانسیں بحال کرنے کی کوشش بند کر دی۔ کیونکہ ایک ڈاکٹر نے ہمیں فون پر بتایا کہ وہ ختم ہو چکا ہے۔`

ایک مقامی صحافی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس کی گلی میں درجنوں گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32506 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp