عیدالفطر کے لیے چار سرکاری چھٹیوں کا اعلان


\"did\"عید الفطر پر پانچ سے آٹھ جولائی تک چار چھٹیاں ہوں گی ، وزارت داخلہ نے منگل سے جمعے تک کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، حکومت کی طرف سے چھوٹی عید پر ملازمین کی لئے بڑی عیدی۔ ایک ، 2 یا 3 نہیں بلکہ پوری 6 چھٹیاں ملیں گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق عید کے لئے 5 جولائی منگل سے 8 جولائی یعنی جمعے تک کی عید تعطیلات ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملائی جائیں تو پوری 6 چھٹیاں ہوں گی ، وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔