ریستورانٹ کا کھانا صحت کے لیے فاسٹ فوڈ سے زیادہ مضر


ریستراں کا کھانا

تحقیق میں پایا گیا کہ ریستراں میں دس میں سے کوئی ایک کھانے کی ڈش ایسی ہوتی ہے جو کم نقصاندہ ہو یا جس میں 600 کیلوری سے کم ہوں۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں پایا گیا کہ ریستورانٹ میں ملنے والے کھانے میں برگر اور چپس جیسے فاسٹ فوڈ سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک وقت کے کھانے میں 600 کیلوری سے زیادہ نہیں ہونی چاہیں۔ لیکن ایک تحقیق میں انہوں نے پایا کہ ریستورانٹ میں ایک وقت کے کھانے میں اوسطاً 1033 اور فاسٹ فوڈ میں 751 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

یونیورسٹی آف لیورپول کے محققین نے جب ’میک ڈانلڈ‘ جیسی فاسٹ فوڈ چینز کے کھانے کو پرکھا تو پایا کہ ان مقامات کا کھانا فکر کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزن کم کرنے کا آسان ترین نسخہ، چیونگ گم چبائیے!

ذہنی دباؤ سے موٹاپا کیوں ہوتا ہے؟

انہوں نے 21 مختلف ریستورانٹ اور چھ فاسٹ فوڈ چینز کی 13,500 کھانے کی چیزوں پر تحقیق کی۔

ان میں سے آدھی سے زیادہ پکوان ایسے تھے جن میں 1000 سے زیادہ کیلوریز پائی گئیں۔ دس میں سے ایک ہی ڈش میں چھ سو کیلوری سے کم پائی گئیں۔

اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایرک رابنسن نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج حیران کن نکلے۔ اپنی تحقیق میں انہوں نے سٹارٹر، ڈرنک اور کھانے کے بعد میٹھے میں موجود کیلوریز کو تو شامل بھی نہیں کیا ہے۔

جب کھائیے سوچ سمجھ کر کھائیے

جب کھائیے سوچ سمجھ کر کھائیے

فاسٹ فوڈ کھانوں میں کیلوریز کے اعتبار سے اول نمبر پر ’کے ایف سی‘ کا نام ہے۔ ان کے ایک میل میں اوسطاً 987 کیلوریز ہوتی ہیں۔ تاہم برگر کنگ، میک ڈانلڈ اور سب وے میں کیلوریز کی مقدار اوسطاً 700 پائی گئی۔

جب محققین نے ریستورانٹ اور فاسٹ فوڈ چینر سے موصول کی جانے والی ایک ہی کھانے کی ڈش کا موازنہ کیا تو بھی یہی پایا کہ ریستورانٹ کے کھانے میں زیادہ کیلوریز موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

’صحت مند موٹے‘ بھی خطرے کی زد میں

کیا خیالی پلاؤ پکانا صحت کے لیے مفید ہے؟

ڈاکٹر رابنسن کا خیال ہے کہ اس کی وجہ کھانا بنانے کے طریقہ کار بھی ہو سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ فوڈ انڈسٹری کو اپنے کھانے میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔

سلاد

تحقیق کے مطابق گھر میں پکا کھانا کیلوریز میں سب سے کم ہوتا ہے

کھانے کی ڈشز کے نام کے ساتھ ان میں کیلوری کی مقدار کے بارے میں گاہکوں کو بتانے کے منصوبے پر برطانوی حکومت غور کر رہی ہی۔

لیکن کیلوریز کم کرنا اتنا بھی آسان نہیں ہے۔ انہیں ان تبدیلیوں سے منسلک قیمتوں کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا۔

ڈاکٹر رابنسن کے مطابق گھر پر ریستورانٹ سے کھانا ڈلیور کروانے کے بڑھتے چلن سے یہ مسئلہ اور بھی بڑھ رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp