پاکستان قطر سے سالانہ دو ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینے کے لئے کوشاں


پاکستان قطر سے سالانہ 4 سے 5 ارب ڈالرز کی ایل این جی درامد کر رہا ہے۔ فوٹو: فائل
پاکستان نے قطر سے سالانہ دو ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ادھار ایل این جی کے معاملے پر پاکستان اور قطر کے حکام کے درمیان مذاکرات دوحہ میں ہوں گے۔
وزیر خزانہ اسد عمر قطر سے ایل این جی ادھار پر لینے کے لیے مذاکرات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قطر سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار پر لینے کی کوشش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان قطر سے سالانہ 4 سے 5 ارب ڈالرز کی ایل این جی درامد کر رہا ہے۔
بشکریہ جیو نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).