عمران خان کو دن رات گالیاں دینے والے شوکت بسرا اپنے ہی بیانات کے جال میں


شوکت بسرا پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں عمران خان کے خلاف دیئے گئے ماضی کے بیانات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ضمن میں انتہائی دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب نجی ٹی وی کے پروگرام میں صحافی منصور علی خان نے ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ چلا دیا جس پر ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔

صحافی منصور علی خان نے پروگرام میں گفتگو کے دوران شوکت بسریٰ کومخاطب کیا اور کہا کہ ’ کوئی گریس ہوتی ہے کسی طریقے سے تو آج اپنے ووٹر کو جا کر کہہ دیں یار میں آپ کو بہت غلط ٹیچنگ دی ، میں بڑی غلط باتیں کرتا تھا تمہارے ساتھ ۔

اس پر شوکت بسرا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بات سنیں ، میرے میزبان آپ بات تو سنیں ، میں گزارش یہ کر رہا ہوں کہ میں نے تنقید کی، میں کل جب خان صاحب کو ملا تو میں ان کی شخصیت کا اس لئے معترف ہو گیا کہ انہیں پتا ہے کہ شوکت بسرا میرے پر تنقید کرتا رہا، اور یقین مانیں انہوں نے جس محبت کے ساتھ مجھے ویلکم کہا میں سمجھتا ہوں کہ بڑے آدمی ہیں، اب میں بطور ایک سیاسی کارکن کے کہتا ہوں کہ میرے منہ سے غلط باتیں بھی کئی نکلی ہوں گی۔ان کی معافی مانگتا ہوں، انسان خطا کا پتلا ہے غلطی کوتسلیم کرنا چاہئے۔

شوکت بسرا نے صحافی منصور علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے میزبان میں آپ سے ایک گزارش کروں گا جب سے پی ٹی کی حکومت آئی ہے آپ کو پتا نہیں کیا مسئلہ ہو گیا ہے۔ منصور علی خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو مجھے پرابلم ہو گیا ہے؟ اچھا چلیں مجھے پرابلم ہو گیا ہے، میں آپ کو دکھاتا ہوں آپ کو کیا پرابلم ہوا ہے اور آپ کیوں تحریک انصاف میں شامل ہوئے ، آپ نے ماضی میں مجھے اس کی وجہ بھی بیان کی تھی، میرے قدردان سنئے آپ کیا بتاتے تھے۔

صحافی منصور علی خان نے پروگرام میں ماضی میں شوکت بسراٰ کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کا ویڈیو کلپ چلایا ، جس میں شوکت بسرا گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”جی میں بات کہہ رہا ہوں اس کو ریکارڈ رکھیے گا ذرا، جو یہ گالیاں ہمیں دیتے تھا نہ ہماری قیادت کو ہم یہ کر دیں گے ہم وہ کر دیں گے۔ خان صاحب اب وزیر اعظم بننے کیلئے ڈسپریٹ  (desperate) ہیں، بنی گالہ میں اچکن لٹک رہی ہے اب وہ کوئی اے ٹی ایم مشین ہے یا کوئی لٹیرا ہے جب وہ ہم میں ہوتا ہے تو وہ کرپٹ بھی ہے اور بد دیانت بھی ہے لیکن جیسے ہی ان کے پاس جاتا ہے وہ صاف اور پَوِتر ہو جاتا ہے۔

اس ویڈیو کے بعد منصور علی خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے قدر دان، صاف ستھرے ہوگئے ہیں۔ جس پر سب کی ہنسی چھوٹ گئی ۔ شوکت بسراایک مرتبہ پھر میدان میں آئے اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کل سے میڈیا پر میرے کلپ چل رہے ہیں، میں پھر کہہ رہا ہوں کہ میرے سے باتیں ہوئیں میرے منہ سے نکلیں، وہ کہتے ہیں نہ انسان سے باتیں ہو جاتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).