آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جبکہ 20 دہشت گردوں کو دی گئی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔ یہ 15 دہشت گرد دہشت گردی کی خطرناک کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ 20دہشت گردوں کو دی گئی مختلف سزاﺅں کی بھی توثیق کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ان دہشت گردوں پر خصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ ان دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا۔ یہ دہشت گرد مسلح افواج، مسیحی کالونی اور تعلیمی اداروں پر حملے میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی ملا تھا۔ دہشت گردوں کے حملوں میں 34 افراد شہید ہوئے تھے، شہدا میں 21 مسلح افواج، 9 ایف سی اور 2 پولیس اہلکار شامل تھے۔ دہشت گردوں کے حملوں میں 2 شہری بھی شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانےوالوں میں مجرم حمید الرحمان بھی شامل ہے، حمیدالرحمان کے حملے میں میجرجنرل ثنااللہ خان نیازی شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل توصیف اورنائب صوبیدارمحمداسلم سمیت 18 افراد بھی شہید ہوئے تھے،سزائے موت پانے والے دیگر دہشت گردوں میں سیدعلی، ابرار، راشد اقبال، محمد غفار، رحمان علی،عبد الرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی اور فدا حسین شامل ہیں۔ ان دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا۔ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).