استنبول ایئرپورٹ پر خودکش حملوں میں 36 سے زائد افراد ہلاک


\"turky\"ترکی کے شہر استنبول کے کمال اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور 147 زائد زخمی ہو گئے۔ترک حکام کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے منگل کی رات 9 بجے کے قریب کمال اتاترک ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے حصے میں خود کو دھماکے سے اڑایا.اگرچہ حملے کی ذمہ داری کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے واقعے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں اسے داعش کی کارروائی قرار دیا۔یلدرم کا کہنا تھا کہ حملہ آور ٹیکسی میں آئے اور آٹومیٹک رائفل کی مدد سے مسافروں پر فائرنگ شروع کردی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
حکام کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کے چیک پوسٹ پر پہنچنے سے قبل ان کو روکنے کے لیے ان پر فائرنگ بھی کی تھی تاہم حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔واقعے کے بعد پولیس ، فائر فائٹرز اور فرانسک آفیسرز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
امریکی نشریاتی ادارے \’سی این این\’ کے مطابق ایک درجن سے زائد ایمبولینسیں شہر کے کمال اتاترک ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہو گئیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ کو سیل کردیا گیا جبکہ پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments