کس کس کا ماتم کریں ؟
آؤ بیٹھیں
سوچیں
کہ کس کس کا ماتم کریں
سنا ہے یہ دنیا اچھی تھی
تفرقے سے خالی تھی
پھر سنتے ہیں کہ اس دنیا میں
نظریے کی فیکٹریاں کھلیں
ان فیکٹریوں سے بن بن کر کچھ ایسے انسان نکلے
جو نعرے مارتے تھے
ہم صحیح اورتم غلط
میں اچھا اور تو برا
میں سچا اور تو جھوٹا
میں حق اور تو باطل
ایک لمبی فہرست ہے مظلوموں کی
ایک لمبی فہرست ہے ظالموں کی
وہ میرا دشمن کسی کا ہیرو ہے
وہ کسی کا ہیرو میرا دشمن ہے
وہ جو میرا ہیرو ہے وہ اتنا ظالم نہیں
وہ جو ان کا ہیرو ہے وہ بہت ظالم ہے
وہ جو میرا ہیرو ہے وہ کچھ رحم کھاتا ہے
عورتوں بچوں کو نہیں مارتا
یا شاید یہ وہ مجھے بتاتا ہے
ہما را خون قیمتی ہے
ان کا خون سفید ہے
ہمارے بچے بچے ہیں
ان کے بچے دہشت گرد ہیں
ہما را ہیرو دنیا کو بچاتا ہے
ان کا ہیرو دنیا کو آگ لگاتا ہے
ہمارا ہیرو آگ اس لئے لگاتا ہے کہ چار سو روشنی پھیلے
ان کا ہیرو آگ اس لئے لگاتا ہے کہ ہم جل مریں
ہمارا ہیرو شہید ہے
ان کا ہیرو جہنم واصل ہے
لکن آج میں نے دیکھا
اس کا بھی خون لال تھا
اس کا بھی بچہ روتا تھا
گھر میں اس کے بھی روٹی نہیں تھی
وہ بھی خالی پیٹ لڑتا تھا
ان کا ہیرو بھی مجھ جیسا تھا
میرا ہیرو بھی مجھ جیسا تھا
ہم دونوں کے ہیرو آج مٹی تلے دبے ہیں
اور یہ دنیا ویسی کی ویسی ہے
آؤ بیٹھیں
سوچیں
کہ کس کس کا ماتم کریں
- دوپٹہ لینے کے دس فائدے - 01/12/2021
- مطالعہ پاکستان کی آخری کتاب۔ سچ کیا جھوٹ کیا - 01/09/2021
- تیرہ سال کی بچیوں کا سچا اور پکا فیصلہ - 26/03/2019
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).